نئی دہلی19مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند20سے24مئی تک پنجاب (موہالی) اور ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔20مئی کو صدر جمہوریہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکشین اینڈ ریسرچ موہالی کی تقریب برائے تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ اسی دن وہ ثقافتی پروگرام اور ہماچل پردیش کے گورنر آچاریہ دیوورت کی جانب سے شملہ میں ان کے اعزاز میں دی جانے والی ضیافت میں شرکت کریں گے۔21مئی کو صدر جمہوریہ ڈاکٹر وائی ایس پرمار یونیورسٹی آف ہارٹیکلچر اینڈ فوریسٹری سولن کی تقریب برائے تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔22 مئی 2018 کوصدرجمہوریہ حکومت ہماچل پردیش کی جانب سے شملہ میں دی جانے والی ضیافت میں شرکت اور خطاب کریں گے۔23مئی2018کو صدر جمہوریہ ریاست کی پروقار شخصیات ، وزارت، حکام، صحافی وغیرہ کے لیے ضیافت کی میزبانی کریں گے۔